لاہور: (دنیا نیوز) بولان میڈیکل کمپلیکس میں تین سالہ بچے کے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کی انکوائری رپورٹ وزیراعلی بلوچستان کو پیش کردی گئی۔
رپورٹ کے مطابق میڈیکل آفیسر، آرایم او(جنرل)، سپروائزر اور صفائی والے عملے کو غفلت کا مرتکب قرار دیا گیا جس پر ذمہ داروں کو فوری معطل کر دیا گیا، تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ہسپتال کے سی سی ٹی وی کیمرے بھی خراب ہیں جن کو ٹھیک کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔