اسلام آباد: (دنیا نیوز) شیری رحمان نے کہا ہے کہ سردی عروج پر آئی نہیں اور گیس لوڈشیڈنگ شروع ہوگئی، نئے پاکستان میں گیس بھی دوائی کی طرح دن میں 3 بار ملے گی، گیس کی قیمت میں 350 فیصد اضافے کے بعد بھی ملک کو بدترین گیس بحران کا سامنا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ الیکشن ترمیمی بل بلڈوز کر کے سمجھتے ہیں انہوں نے سب بحران ختم کر دیئے، مہنگائی کی ہفتہ وار شرح 17.37 ہو چکی ہے، عوام کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی اور بیروزگاری ہے، ای وی ایم نہیں، 16 نوٹس لینے کہ بعد بھی یہ مہنگائی کم نہیں کر سکے۔