اعلیٰ عدلیہ سابق چیف جج گلگت بلتستان کے الزامات کی تحقیقات کرے: شاہد خاقان عباسی

Published On 16 November,2021 11:35 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ سابق چیف جج گلگت بلتستان کے الزامات کی تحقیقات کرے، ثاقب نثار اپنے آپ کو بری الذمہ قرار دینا چاہتے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے صرف نواز شریف کو سزا دلوائی، جس معاملے میں نواز شریف، مریم کا ذکر نہیں کونسے قانون کے تحت انہیں سزا دی، ملک میں لگی سرکس کے بڑے بڑے پلئیرز کے نام سامنے آ رہے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کل ایک بیان حلفی سامنے آیا جو سابق چیف جسٹس گلگت بلتسان نے لکھا ہے، اس حد تک پہنچ گئے کہ ضمانت کے معاملے پر بھی ملک کا سابق چیف جسٹس مداخلت کر رہا ہے، آج اعلیٰ عدلیہ کا امتحان ہے، آج ملک کے سابق چیف جسٹس پر الزام لگا ہے۔