‏انتخابی اصلاحات محض عمران خان یا تحریک انصاف کی بجائے قومی ایجنڈا ہے: فواد چودھری

Published On 14 November,2021 11:38 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ‏انتخابی اصلاحات عمران خان یا تحریک انصاف کا ایجنڈا نہی، یہ ایک قومی ایجنڈا ہے۔

چوہدری فواد حسین نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں انتخابی اصلاحات کیلئے آگے بڑھیں، سیاسی نظام کی بہت بڑی کامیابی ہو گی۔ ایسا انتخابی نظام ترتیب دیا جائے جس کے تحت تمام قیادت انتخابی نتائج پر اعتماد کرے۔

قبل ازیں ان کا اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ڈی ایم سیاسی لاوارثوں کا ٹولہ ہے، اس کا کام عوام کو صرف دھوکہ دینا ہے۔ پی ڈی ایم اور مولانا فضل الرحمان پے درپے ناکامیوں کے بعد اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھے ہیں۔ لانگ مارچ ہو، شارٹ مارچ یا کوئیک مارچ، ہمیں ان مارچوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔