وانا:(دنیا نیوز)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تبدیلی تباہی بن گئی، ملک آئی ایم ایف کے حوالے ہے، نااہل حکمرانوں نے ہر چیز کا بیڑہ غرق کردیا جبکہ ہوشربا مہنگائی حکومت کی نااہلی کی بڑی وجہ ہے۔
وانا میں جمعیت علماء اسلام کے امن کانفرنس وجلسہ سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فاٹا انضمام کے لئے نہ پہلے تیار تھے اور نہ ابھی راضی ہیں، تبدیلی سرکار نے ملک آئی ایم.ایف کے حوالے کردیا جبکہ ملک میں روز بروز مہنگائی ہوتی جارہی ہے۔
پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا کہ نا اہل حکومت نے عوام کا بیڑا غرق کردیا،ا فغانستان کے حالات کااثر پورے ایشیا پر اثر پڑتا ہے جبکہ افغانستان پورے ایشیا کا دروازہ ہے۔