عوام کو لوٹنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی: وزیراعلیٰ عثمان بزدار

Published On 06 November,2021 10:33 am

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ناجائز منافع خوری کے نام پر عوام کو لوٹنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

 وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے چینی کے بحران اور قیمت میں اضافے کے معاملے پر آج اہم اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری اور دیگر متعلقہ محکموں کے حکام شریک ہوں گے۔ اجلاس ایوان وزیر اعلی میں عثمان بزدار کی زیر صدارت ہو گا۔ اجلاس میں چینی کی دستیابی اور قیمتوں کا معاملہ زیر بحث آئے گا۔

چینی مافیا کے خلاف حکومتی اقدامات بارے بریفنگ دی جائے گے۔ چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لئے نئے اقدامات بارے اہم فیصلے ہوں گے۔ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف اقدامات میں تیزی لانے کے لئے حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔