وزیراعلیٰ پنجاب سے شیخ رشید کی ملاقات، سیاسی صورتحال اور امن و عامہ پر تبادلہ خیال

Published On 03 November,2021 02:55 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور امن و عامہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہونا پاکستان کی جیت ہے، پاکستان کیلئے سب نے اجتماعی بصیرت کا مظاہرہ کیا، تحریک انصاف کی حکومت سب سے پہلے پاکستان کے مفادات کو ترجیح دیتی ہے، موجودہ حالات میں اپوزیشن جماعتوں کا رویہ ملکی مفادات کے منافی ہے، حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں اور مزید بہتر ہوں گے، پنجاب میں امن و عامہ کی صورتحال بہتر ہے۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور وزیراعظم عمران خان کی حکمت عملی سے معاملے کو بہتر انداز سے سلجھایا گیا، پنجاب سمیت ملک میں امن و عامہ کی صورتحال اطمینان بخش ہے۔