لاہور، راولپنڈی اور پشاور کے درمیان ٹرین آپریشن مکمل طور پر بحال ہوگیا

Published On 02 November,2021 12:31 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور، راولپنڈی اور پشاور کے درمیان ٹرین آپریشن مکمل طور پر بحال ہوگیا۔

 

راولپنڈی سیکشن پر ٹرین آپریشن پانچ روز سے کالعدم جماعت کے دھرنے کی وجہ سے مکمل طور پر بند تھا۔ ذرائع کے مطابق سیکشن بند ہونے سے ریلوے کو ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کا مالی خسارہ برداشت کرنا پڑا۔ جن افراد نے ریزرویشن کروائی تھیں، انہیں سخت مشکلات کا سامنا رہا۔