کراچی: (دنیا نیوز) سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ کہتے ہیں پٹرول نالائق حکومت نے مہنگا کیا ہے عوام نے نہیں، کسی ٹرانسپورٹر کو کرایوں میں اضافہ نہیں کرنے دیں گے، ملک میں شدید مہنگائی کے باعث غریب خودکشیاں کر رہے ہیں۔
ایک بیان میں اویس قادر شاہ کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت 90 روپے تک ہونی چاہیے مگر حکومت بنی گالا کے کچن کا خرچہ عوام کے جیب سے نکال کررہی ہے، دنیا میں اتنی کہیں بھی مہنگائی نہیں جتنی نئے پاکستان میں ہے، عمران خان کی حکومت پہلے امپائر کی انگلی کے اشاروں سے چلتی تھی اب جادو ٹونوں سے چل رہی ہے، مہنگائی کی وجہ سے غریب خودکشیاں کررہےہیں، بیروزگاری میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، اب وقت آ گیا ہے کہ عوام بھی اس حکومت کو بنی گالا جا کرایک سوئی لگائے۔
اویس قادر شاہ نے محکمہ ٹرانسپورٹ افسران کو ہدایت کی کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔