بلوچستان اسمبلی کا اہم اجلاس 20 اکتوبر کو طلب

Published On 16 October,2021 04:09 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان اسمبلی کا اہم اجلاس 20 اکتوبر کو طلب کر لیا گیا، اجلاس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔

گورنر بلوچستان ظہور آغا نے بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کا اہم اجلاس 20 اکتوبر کو طلب کرلیا، گورنر بلوچستان نے اجلاس بلانے کی سمری پر دستخظ کردیئے، 20 اکتوبر کو اجلاس میں وزیراعلی بلوچستان جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔