اعتراض ختم: نیب ترمیمی آرڈیننس کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں دوبارہ درخواست دائر

Published On 11 October,2021 12:10 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائی کورٹ میں نیب ترمیمی آرڈیننس 2021 کے خلاف درخواست دوبارہ دائر کر دی گئی۔

نیب ترمیمی آرڈیننس کے خلاف دو الگ الگ درخواستیں دائر کی گئی ہیں، جن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس 2021 اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کے خلاف ہے، قانون کے مطابق چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں ہوسکتی، قانون سازی کا اختیار پارلیمنٹ کا ہے، کسی ایک فرد کے لیے آرڈنینس جاری نہیں کیا جاسکتا۔

لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے نیب ترمیمی آرڈیننس 2021 کے خلاف درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی تھی۔