لاہور:(دنیا نیوز)حکومت مخالف تحریک کے لائحہ عمل کے لئے پی ڈی ایم کا اہم سربراہی اجلاس آج ہوگا، اجلاس کی صدارت پی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمن کریں گے۔
ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام(ف)اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس آج ہوگا جس میں جلسوں کے شیڈول اور روڈ کارواں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اجلاس میں پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے سربراھان شریک ھونگے، مہنگائی، انتخابی اصلاحات بشمول ای وی ایم ایجنڈے کا حصہ ہوگا جبکہ نومبر اور دسمبر میں جلسوں کا شیڈول، روڈ کاروان پر غور کیا جائے گا۔
پی ڈی ایم اجلاس میں اسلام آباد مارچ اور نیب ترمیمی آرڈیننس کے علاوہ دیگر اہم اور مختلف امور ایجنڈے کا حصہ ہونگے جبکہ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔