بلوچستان میں زلزلہ: آرمی چیف کی جوانوں کو سول انتظامیہ سے مکمل تعاون کی ہدایت

Published On 08 October,2021 12:28 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان میں تمام جوانوں کو زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے سول انتظامیہ کیلے ساتھ مکمل تعاون کی ہدایت کر دی۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان میں تعینات جوانوں کو ہدایت کی ہے کہ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں سول انتظامیہ کی بھرپور معاونت کریں۔

سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بلوچستان میں تعینات جوان سول انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں، بلوچستان میں موجود تمام فوجی دستے، سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر ریسکیو اور ریلیف کے کاموں میں حصہ لیں، زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں مقامی متاثرہ آبادی کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں، متاثرین کی بحالی اور مدد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، تاکہ متاثرہ آبادی کی مشکلات کم کی جاسکیں۔