بلوچستان کی معدنیات سے فائدہ اٹھانے کیلئے صوبائی حکومت کا میٹل پارک بنانے کا فیصلہ

Published On 16 September,2021 11:38 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کی معدنیات سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے صوبائی حکومت نے میٹل پارک بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

معدنی وسائل کی موجودگی کسی بھی خطےکی ترقی کی علامت سے کم نہیں، اللہ تعالیٰ نے بلوچستان کو بے پناہ معدنیات سے نوازا ہے۔ صوبے میں معدنیات، ماہی گیری اور تیل و گیس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ جن کی ترقی کے لئے موجودہ حکومت اقدامات کر رہی ہے۔

صوبائی حکومت نے وزارت صنعت و پیداوار پاکستان اور محکمہ معدنیات و معدنی ترقی بلوچستان کے اشتراک سے بلوچستان میٹل پارک کےقیام فیصلہ کیا ہے۔ بلوچستان میں سونے تانبے اور کرومائیٹ سمیت 17 سے زائد قیمتی معدنیات کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔

وزیراعلی بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ وقت کا انتظار کئے بغیر ان وسائل سے فائدہ اٹھانے کے لئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کرنے ہوں گے۔ بلوچستان میٹل پارک کے قیام اور معدنیات کے مزید ذخائر کے تلاش کے لئے کئی کمپنیاں پہلے دلچسپی ظاہر کرچکی ہیں۔