آرڈیننس لانا غیر مناسب، اسمبلیوں سے قانون سازی ہونی چاہیے: وزیراعلیٰ سندھ

Published On 07 October,2021 10:20 am

کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ آرڈیننس لانا غیر مناسب ہے، اسمبلیوں سے قانون سازی ہونی چاہیے، قانون سازی کرنی ہے تو مہنگائی کیخلاف کریں، آپ اپنی مرضی کی قانون سازی لا رہے ہیں، سب سے محترم ادارے پارلیمنٹ کو بائی پاس نہیں کیا جانا چاہیے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے احتساب عدالت پیشی کے بعد اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات جلد ہوں یا وقت پر ہوں عمران خان کہیں نظر نہیں آتے، 2016 میں کہتے تھے جن کے آفشور اکاؤنٹس ہیں وہ سب چور ہیں، آج وزراء کے آفشور اکاؤنٹس سامنے آئے ہیں۔