کراچی: (دنیا نیوز) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں روزانہ اربوں روپے کا پانی چوری ہو رہا ہے، مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا۔
مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر قائد میں غریب اور امیر دونوں پانی خرید کر استعمال کر رہے ہیں، ملک میں مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوگیا، پٹرول کی قیمت ایک روپے بڑھانے کی سفارش پر وزیراعظم نے 5 روپے اضافہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بری گورننس سکیورٹی رسک پیدا کر رہی ہے، عمران خان کی حکومت چلانے کیلئے پیپلزپارٹی کو وقت دیا گیا، جس دن وفاقی حکومت ختم ہوئی پیپلزپارٹی کا ہنی مون بھی ختم ہو جائے گا، سندھ میں 29 ہزار روپے میں اسکول کا ایک ڈیسک تیار کیا گیا۔