پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز منسوخی میں برطانوی ہائی کمیشن ملوث نہیں: کرسچن ٹرنر

Published On 17 September,2021 08:26 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا کہنا ہے کہ برطانوی ہائی کمیشن نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان میں ملوث ہے، یہ قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے پاکستان کیخلاف کرکٹ سیریز کو منسوخ کرنے کے بعد برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ دورہ کی منسوخ میں برطانوی ہائی کمیشن ملوث نہیں۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ پاکستان کیساتھ سیریز منسوخی کا فیصلہ نیوزی لینڈ حکام کا تھا اور آزادانہ طور پر لیا گیا، یہ پاکستانی کرکٹ شائقین کے لیے ایک افسوسناک دن ہے جو سیریز کو دیکھ رہے تھے ۔