کامران علی افضل چیف سیکرٹری، راؤ سردار آئی جی پنجاب تعینات، نوٹیفکیشن جاری

Published On 07 September,2021 03:03 pm

لاہور: (دنیا نیوز) چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک اور آئی جی پنجاب انعام غنی کو تبدیل کر کے کامران علی افضل کو چیف سیکرٹری پنجاب اور راؤ سردار کو آئی جی تعینات کر دیا گیا۔

وفاقی کابینہ نے پنجاب میں اہم تبدیلیوں کی منظوری دی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کامران افضل کو چیف سیکرٹری پنجاب اور راؤ سردار علی خان کو آئی جی پنجاب تعینات کیا گیا ہے جبکہ جواد رفیق ملک وفاقی سیکرٹری انڈسٹریز اور انعام غنی آئی جی ریلوے پولیس کے عہدے پر کام کریں گے۔ آئی جی ریلوے کی سیٹ عارف نواز کی ریٹائرمنٹ کے بعد خالی تھی۔