اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو نے جعلی بینک اکائونٹ سیکنڈل میں مزید 10انکوائریوں کی منظوری دی ہے۔
چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت ایک اجلاس میں جعلی بینک اکائونٹ کیسز پر تازہ ترین پیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے گزشتہ اجلاس میں جعلی بینک ا کائونٹ سیکنڈل میں 10نئی انکوائریوں کی منظوری دی گئی جن میں سندھ بینک گول مارکیٹ برانچ کراچی میں جعلی بینک اکائونٹ سے متعلق پبلک آفس ہولڈر لیگل پرسن اور دیگر کے خلاف جعلی بینک کائونٹ کھولنے پر انکوائری کی منظوری دی گئی۔
سندھ بینک خیابان شہباز برانچ کراچی میں جعلی بینک اکائونٹ کھولنے پر پبلک آفس ہولڈر لیگل پرسن اور دیگر کے خلاف جعلی بینک کائونٹ کھولنے پر انکوائری کی منظوری دی گئی۔
جعلی بینک اکائونٹ کیس میں یو بی ایل ، ایس ایم سی ، ایچ ایس برانچ کراچی میں جعلی اکائونٹ کھولنے پر پبلک آفس ہولڈر لیگل پرسن اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی ۔
عسکری کمرشل بینک لمیٹڈ ٹمبر مارکیٹ برانچ کراچی میں جعلی اکائونٹ کھولنے اور چلانے پر پبلک آفس ہولڈر لیگل پرسن اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔بینک الفلاح لمیٹڈ ٹمبر مارکیٹ برانچ کراچی میں جعلی بینک اکائونٹ کھولنے اور فعال کرنے پر پبلک آفس ہولڈر لیگل پرسن اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔
نیشنل بینک آف پاکستان آواری ٹاور برانچ کراچی میں جعلی بینک اکائونٹ کھولنے اور فعال کرنے پر پبلک آفس ہولڈر لیگل پرسن اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔ایم سی بی بینک لمیٹڈ ہوٹل مہران برانچ کراچی میں جعلی بینک اکائونٹ کھولنے اور چلانے پر پبلک آفس ہولڈر لیگل پرسن اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ جعلی بینک اکائونٹ میں تین اور انکوائریوں کی منظوری دی گئی۔
چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ نیب میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے پرعزم ہے، نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے ۔ انہوں نے نیب افسران کو ہدایت کی کہ انکوائریاں اور انویسٹی گیشن قانون کے مطابق نمٹائیں تاکہ بدعنوان عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔