'ایک دن احتساب کرنیوالوں کا احتساب ہوگا، ملک میں شفاف انتخابات ہونے چاہیں'

Published On 01 September,2021 11:05 am

لاہور: (دنیا نیوز) شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب سیاست کو توڑنے جوڑنے اور کرپشن چھپانے کا نظام ہے، چیئرمین نیب کو ایل این جی کے مہنگے سودے نظر نہیں آتے، ایک دن احتساب کرنیوالوں کا احتساب ہوگا، ملک میں صاف اور شفاف انتخابات ہونے چاہیں۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب بتائیں وزیروں کا نیب سے کیا تعلق جو گرفتاریوں کی پیش گوئیاں کر رہے ہیں، کل حکومت نے تاریخ کا سب سے مہنگا ایل این جی کا سودا کیا، امید ہے آج چیئرمین نیب نے بھی اخبار پڑھا ہوگا۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ چینی میں 800 ارب کھا جائیں، نیب کچھ نہیں کرے گا، گندم میں 400 ارب کھا جائیں، نیب کچھ نہیں کرے گا، ادویات میں ڈیڑھ سو ارب کھا جائیں، نیب کچھ نہیں کرے گا۔