اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے 101 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 25 ہزار 889 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 63 ہزار 688 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 559 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 94 ہزار 738، سندھ میں 4 لاکھ 32 ہزار 637، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 62 ہزار 402، بلوچستان میں 32 ہزار 248، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 919، اسلام آباد میں 99 ہزار 516 جبکہ آزاد کشمیر میں 32 ہزار 228 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 78 لاکھ 9 ہزار 969 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 ہزار 637 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 43 ہزار 898 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 690 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 101 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 25 ہزار 889 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 915، سندھ میں 6 ہزار 910، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 988، اسلام آباد میں 866، بلوچستان میں 339، گلگت بلتستان میں 173 اور آزاد کشمیر میں 698 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔