کراچی: (دنیا نیوز) افغانستان میں بدلتی صورتحال کے باعث پی آئی اے کی کابل جانے والی پروازوں میں تاخیر ہوگئی، امیگریشن، مسافروں اور سامان کی چیکنگ کیلئے کابل ایئرپورٹ پر عملہ موجود نہیں ہے۔
کابل ایئرپورٹ پر ملک چھوڑ کر جانے والوں کا رش ہے۔ رن وے اور ایپرن ایریا میں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے۔ دوسری طرف امیگریشن، مسافروں اور ان کے سامان کی چیکنگ کیلئے عملہ موجود نہیں، ایئرپورٹ پر سیکیورٹی نہ ہونے کی وجہ سے جہازوں اور عملہ کیلئے مشکلات ہوسکتی ہیں، بغیر چیکنگ مسافروں کو جہاز میں سوار کرانا بھی سیکیورٹی رسک ہے۔
پی آئی اے نے تین پروازوں کے ذریعے پاکستانیوں کو وطن واپس لانا تھا، تاہم ایئرپورٹ پر غیر یقینی صورتحال کے باعث پروازوں میں تاخیر ہوگئی ہے۔