کراچی: (دنیا نیوز) کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹر میڈ یٹ کے بقیہ امتحانات کا آغاز ہوگیا۔ 800 سے زائد امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں، موبائل فون لانے پر پابندی ہے۔
سندھ میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملتوی بارہویں جماعت کے امتحانات لیے جا رہے ہیں۔ نباتیات کے پرچہ ڈیڑھ گھنٹے جبکہ معاشیات کے پرچے کے لیے دو گھنٹے کا وقت دیا گیا تھا۔ دوپہر ڈھائی بجے ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن اور اسپیشل طالبعلموں کے پرچے لیے جائیں گے۔ امتحانی مراکز میں موبائل ساتھ لے جانے پر پابندی عائد ہے۔ امتحانات کے دوران ایس او پیز پر عمل کیا جائے گا۔
دوسری جانب صوبائی وزیر برائے جامعات اینڈ بورڈز اسماعیل راہو کے نقل اور پرچہ آوُٹ ہونے سے متعلق احکامات ہوا میں اڑا دیئے گئے۔ نوابشاہ میں 11 ویں جماعت کا کیمسٹری کا پرچہ آؤٹ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا گیا۔