عثمان بزدار سے شاہ زین بگٹی کی ملاقات، سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال

Published On 07 August,2021 11:07 am

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وزیراعظم کے معاون خصوصی نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے ملاقات کی، جس میں عمومی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب اور بلوچستان یکجان دو قالب ہیں، پنجاب کے عوام بلوچستان کے لیے خیر سگالی اور محبت کے جذبات رکھتے ہیں، ست گرہ، اوکاڑہ میں میرچاکر اعظم رند کے مقبرے کی بحالی بلوچ بھائیوں کیلئے خیر سگالی کا خوبصورت پیغام ہے، میر چاکراعظم رند کے مقبرے پر سیاحوں کے لئے سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات فراہم کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت پنجاب نے تربت میں ہسپتال کی تعمیر کیلئے خطیر فنڈ مختص کیے ہیں، بلوچستان کے عوام کے لئے صحت کی مزید سہولتیں بھی فراہم کریں گے، بلوچستان کے عوام کے لئے ایمبولینس اور سکول بس پنجاب حکومت کا تحفہ ہے،

شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ پنجاب کے جذبہ خیر سگالی کی قدر کرتے ہیں، پنجاب کی ترقی کے لئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی خدمات قابل قدر ہیں۔