دریائے چناب میں چنیوٹ کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ، متعدد دیہات زیر آب

Published On 30 July,2021 11:06 am

چنیوٹ: (دنیا نیوز) دریائے چناب چنیوٹ کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافے سے پانی کی سطح 1 لاکھ پچیس ہزار کیوسک تک پہنچ گئی، متعدد دیہات زیرآب آ گئے، سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیر آب آگئی۔

دریائے چناب کے مقام سے 1 لاکھ پچیس ہزار کیوسک پانی کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے۔ سیلابی پانی موضع ساہمل، تاجہ دا کوٹ، دربار میاں مجنون سمیت متعدد دیہات زیر آب آگئے۔

سیلابی پانی سے سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیر آب آگئے۔ کسانوں کو شدید نقصان، متاثرہ شہری اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں کوئی امدادی کاروائیاں شروع نہیں کی گئی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج بھی اسلام آباد، لاہور اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں نے اسلام آباد میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد اور جنوبی پنجاب کے کچھ علاقوں میں بھی بارش کی توقع ہے۔ خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے۔