چچا بھتیجی کھل کر آمنے سامنے اور دست و گریباں ہوچکے ہیں: فردوس عاشق اعوان

Published On 03 August,2021 12:24 pm

لاہور: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ چچا بھتیجی کھل کر آمنے سامنے اور دست و گریباں ہوچکے ہیں، نقلی راجکماری کا بیانیہ پارہ پارہ ہو چکا ہے۔

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ (م) اور( ش) کی لڑائی میں پوری ن لیگ لڑکھڑا رہی ہے، قوم کی طرف سے یہ ٹولہ مسترد ہوچکا ہے، ملک کے خیرخواہ محب وطن عمران خان کا بیانیہ سب پر بھاری ہوچکا ہے۔