آزاد کشمیر کے عوام بھی آج نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے: عثمان بزدار

Published On 25 July,2021 03:13 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام بھی آج نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے، آزاد کشمیر کے باشعور عوام کی وزیر اعظم عمران خان سے محبت غیر متزلزل ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور عوام کی حمایت سے پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں بھی حکومت بنائے گی، مخالف جماعتوں کے پاس کوئی پروگرام ہے نہ ایجنڈا، ان کے چہروں پر مایوسی عیاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے وسائل لوٹنے والوں کو عوام نے پہلے بھی مسترد کیا اور آج بھی کریں گے۔