کورونا کا زور، مزید 32 افراد جان سے گئے، 24 گھنٹے میں 1841 نئے مریض

Published On 24 July,2021 09:30 am

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے 32 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 22 ہزار 971 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ ایک ہزار 875 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 841 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 52 ہزار 153، سندھ میں 3 لاکھ 63 ہزار 101، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 41 ہزار 495، بلوچستان میں 29 ہزار 451، گلگت بلتستان میں 7 ہزار 639، اسلام آباد میں 85 ہزار 351 جبکہ آزاد کشمیر میں 22 ہزار 685 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 56 لاکھ 22 ہزار 535 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 636 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 24 ہزار 782 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 551 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 32 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 971 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 924، سندھ میں 5 ہزار 793، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 411، اسلام آباد میں 790، بلوچستان میں 322، گلگت بلتستان میں 122 اور آزاد کشمیر میں 609 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔