محکمہ موسمیات کی لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں آج بھی بارش کی پیشگوئی

Published On 14 July,2021 12:24 pm

لاہور: (دنیا نیوز) کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی اور دیگر شہروں میں بادل برسنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے آج لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بارش کی پیشگوئی کر دی۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی نے موسم دلفریب بنا دیا۔ پنجاب میں جہلم، فیصل آباد، وزیر آباد، پنڈی بھٹیاں اور دیگر شہروں میں آسمان پر بادل چھائے اور خوب برسے۔ موسم کا حال بتانے والوں نے آج لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ میں بارش کی پیشگوئی ہے۔ پشاور، سوات، مردان میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔ سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کی توقع ہے۔