یوم شہدائے کشمیر پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم عمران خان

Published On 13 July,2021 09:29 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے کہا ہے کہ یوم شہدائے کشمیر پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم 13 جولائی 1931 کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے یوم شہدائے کشمیر کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 13 جولائی 1931 کو مہاراجہ ڈوگرا کے فوجیوں نے پر امن مظاہرین پر فائرنگ کی، بھارتی قبضے، ظلم و بربریت کیخلاف کشمیریوں کی جدوجہد مزاحمت و قربانیوں کی تاریخ بدل چکی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف کشمیریوں کی مزاحمت کا جذبہ آج بھی زندہ ہے، کشمیری مرد اور خواتین بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔