شیخوپورہ میں دکان کا ماہانہ کرایہ سوا ارب، وزیراعظم کا نوٹس، رپورٹ طلب

Published On 24 June,2021 09:34 am

شیخوپورہ: (روزنامہ دنیا) وزیراعظم عمران خان نے شیخوپورہ کے تاجر احمد خورشید چودھری کی دکان کے ماہانہ کرایہ کی بولی ایک ارب 25 کروڑ تک لیجانے کے معاملہ کی رپورٹ صوبائی حکومت سے طلب کرلی۔

یہ رپورٹ انہوں نے وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر شیخوپورہ کے تاجروں کی شکایات کی روشنی میں طلب کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شیخوپورہ میں میونسپل کارپوریشن کی دکانوں کی نیلامی کے موقع پر تاجروں کو پریشان اور ہراساں کرنے کیلئے انتظامیہ نے اپنے بندے کھڑے کر کے کرایہ جات میں حیران کن طور پر اضافہ کرانے کی جو پالیسی اختیار کی اس سے بولی مذاق بن کر رہ گئی ہے۔