اپوزیشن کی وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف ایف آئی آر کٹوانے کیلئے تھانے میں 3 درخواستیں

Published On 19 June,2021 09:49 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن نے وزیر اعلیٰ اور پولیس کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کیلئے 3 درخواستیں بجلی روڈ پولیس تھانے میں دے دی گئیں۔

بی این پی کے رکن اختر لانگو نے وزیراعلیٰ اور پولیس کے خلاف ایف آئی آر کیلئے تین درخواستیں دی ہیں۔ ایک درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بکتر بند گاڑی کی ٹکر سے تین ایم پی ایز کو زخمی کیا گیا۔

دوسری درخواست ایس ایس پی آپریشن کی جانب سے رکن اسمبلی ثناء بلوچ کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے خلاف دی گئی جبکہ تیسری درخواست پولیس کے لاٹھی چارج اور تشدد کے خلاف دی گئی۔

مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ حکومت ارکان اسمبلی کے قتل کے ارادے سے آئی تھی، ہمارے ایم پی ایز پر لاٹھی چارج کیا گیا، وزیراعلیٰ کے خلاف مقدمہ درج ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔