دھاندلی روکنے کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال واحد آپشن: وزیراعظم

Published On 17 June,2021 10:05 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دھاندلی روکنے اور شفافیت یقینی بنانے کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال واحد آپشن ہے، حکومت تارکین وطن کو ووٹ کا حق دینے کیلئے پرعزم ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں انتخابی عمل میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کیلئے قانون سازی میں پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے ای ووٹنگ مشین استعمال کیلئے تمام آئینی تقاضے پورا کرنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت ملک کے انتخابی عمل میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے، اوورسیز پاکستانیز ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کو انتخابی عمل میں لازماً شریک کریں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ انتخابی اصلاحات، الیکٹرانک ووٹنگ، تارکین وطن کو حق رائے دہی کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔