بدعنوانی کے خاتمے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، چیئرمین نیب

Published On 06 June,2021 09:24 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ بدعنوانی کے خاتمے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، نیب احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ایک بیان میں کہا کہ کرپشن نہ صرف برائیوں کی جڑ ہے بلکہ یہ ریاست کی معیشت، سماجی انصاف اور معیار زندگی کو بھی بری طرح متاثر کرتی ہے، اب یہ ملک کیلئے ایک چیلنج بھی بن چکی ہے۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں منی لانڈرنگ، کرپشن، اختیارات کا ناجائز استعمال، معلوم ذرائع آمدن سے زائد اثاثے اور عوام سے دھوکہ دہی بڑے چیلنجز ہیں۔ قومی احتساب بیورو کرپشن کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔