لاہور: (دنیا نیوز) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں بنیادی عوامی سہولیات کی بہتر فراہمی کیلئے خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بروقت اور حقیقی عوامی خدمت کیلئے پرعزم بزدار حکومت نے "خدمت آپکی دہلیز پر" پروگرام کا آغاز کردیا ہے، پروگرام کے تحت میونسپل سروسز، شجرکاری، صفائی، نکاسی و فراہمی آب پر خصوصی توجہ دی جائیگی، سرکاری محکموں کو خصوصی ٹاسک دئیے جائینگے۔
بزدار حکومت کی جانب سے خدمت آپکی دہلیز پر ایپ متعارف کرائی گئی ہے۔ عوامی آراء سے گورننس اور سروس ڈلیوری کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں بنیادی عوامی سہولیات کی بہتر فراہمی کیلئے خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) June 1, 2021
فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ آن لائن سسٹم کے ذریعے عوام سے فیڈ بیک لیا جائے گا، بزدار حکومت کی جانب سے خدمت آپکی دہلیز پر ایپ متعارف کرائی گئی ہے، عوامی آراء سے گورننس اور سروس ڈلیوری کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔