کراچی: خرم شیرزمان کی کتے کے کاٹنے سے جاں بحق بچے کے اہلخانہ سے تعزیت

Published On 30 May,2021 03:10 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیرزمان بلدیہ ٹاون پہنچے جہاں کتے کے کاٹنے سے جاں بحق 12 سالہ مزمل فاروق کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔

پی ٹی آئی رہنما خرم شیرزمان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سندھ میں روزانہ بچے کتے کے کاٹنے سے مررہے ہیں، کتے کے کاٹنے کی ویکسین بھی جعلی ہے، اگر آپ کے پاس نہیں ہے ویکسین تو وزیر اعظم سے رابطہ کریں۔ بلاول زرداری صاحب، آپ کے نالائق اعلی کی وجہ بچے مر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں کتے کے کاٹنے سے بچوں کی ہلاکتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔