غزہ کی تعمیر نو اور فلسطین کیساتھ حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی: طاہر اشرفی

Published On 22 May,2021 06:54 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطی اور پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ غزہ کی تعمیر نو اور فلسطین کے ساتھ حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی۔

عرب ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ نے پوری امت مسلمہ کی ترجمانی کی، تمام بلاد اسلامیہ کو کشمیر اور فلسطین کے مسئلہ پر متحد ہونا ہوگا۔ فلسطین کی صورتحال پر خود وزیراعظم عمران خان مسلسل رابطے میں ہیں، وزیراعظم کی ہدایات پر حکومت کے تمام اہم ذمہ دار فلسطین کے معاملہ پر متحرک ہیں۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود نے صرف پاکستانی قوم نہیں بلکہ مسلم امہ کی ترجمانی کی ہے۔ پاکستان، مصر، سعودی عرب، ترکی سمیت تمام بلاد اسلامیہ کو کشمیر اور فلسطین کے مسئلہ پر متحد ہونا ہو گا۔ مصر اور فلسطین کی حکومتوں اور سفارتخانوں سے رابطہ میں ہیں، فلسطین سے تعلق جسم اور روح کا ہے۔