اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے 83 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 19 ہزار 467 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 74 ہزار 751 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 531 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 24 ہزار 589، سندھ میں 2 لاکھ 97 ہزار 78، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 26 ہزار 614، بلوچستان میں 23 ہزار 814، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 417، اسلام آباد میں 79 ہزار 27 جبکہ آزاد کشمیر میں 18 ہزار 212 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 24 لاکھ 10 ہزار 924 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 30 ہزار 248 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 7 لاکھ 83 ہزار 480 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 387 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 83 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 19 ہزار 467 ہوگئی۔ پنجاب میں 9 ہزار 322، سندھ میں 4 ہزار 793، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 743، اسلام آباد میں 727، بلوچستان میں 262، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 513 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔