سندھ حکومت کا کورونا کے باعث عید پر سی ویو کو مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ

Published On 12 May,2021 02:09 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے شہریوں کے لئے بری خبر، سندھ حکومت نے کورونا کے باعث عید پر سی ویو کو مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سندھ حکومت کے احکامات کے بعد پولیس نے سکیورٹی پلان تیار کرلیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق سی ویو پر 100 سے زائد اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔ پولیس موبائل، موٹر سائیکل گشت کیساتھ ساحل پر گھڑ سوار اہلکار بھی تعینات ہوں گے۔ تمام ریسٹونٹس بھی بند ہوں گے۔