محکمہ موسمیات کی ملک کے اکثر علاقوں میں آج موسم خشک رہنے کی پیشگوئی

Published On 24 April,2021 11:15 am

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے آج ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ سندھ کے مختلف علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

سندھ میں حیدر آباد، ٹھٹھہ، نوابشاہ، سکھر اور دیگر علاقے گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے۔ بلوچستان میں تربت اور سبی میں بھی شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے۔ درجہ حرارت 43 تک جانے کی توقع ہے۔ پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہے گا۔