زارا نور نے پہلی شادی ناکام ہونے کی وجہ بتا دی

Published On 24 April,2021 09:17 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی پہلی شادی ناکام ہونے کی وجہ بتا دی ہے۔

زارا کی پہلی شادی 2014 ء میں بیرون ملک ہوئی تھی اُنہوں نے شادی سے قبل اپنے شوہر سے وعدہ لیا تھا کہ وہ انہیں اداکاری کی اجازت دیں گے، شادی کے بعد اُن کے پہلے شوہر کی جانب سے یہ وعدہ توڑ دیا گیا تھا۔

زارا نور کا کہنا تھا کہ ‘اُنہیں اس دوران اس بات کا احسا س ہوا کہ انہوں نے جس شوق کیلئے شادی کی تھی وہ شوق تو پورا نہیں ہو رہا، اس پر انہوں نے اپنے پہلے شوہر سے طلاق لی اور اپنے گھر وطن واپس آ گئیں۔