آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان

Published On 21 April,2021 08:40 pm

لاہور: (دنیا نیوز) آئندہ چوبیس گھنٹوں میں خیبرپختونخوا، بالائی، وسطی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ جمعرات کو اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہنے، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔

پوٹھوہار، سرگودھا، خوشاب، منڈی بہاء الدین، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، نورپور تھل، لیہ، بھکر، لاہور، قصور، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ، حافظ آباد، گجرات اور ساہیوال میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان اور ڈی جی خان میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ خیبر پختونخوا کےعلاقوں چترال، دیر، بونیر، مالاکنڈ، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، مردان، کوہاٹ، پشاور، کرم، بنوں اور ڈی آئی خان میں آندھی اور بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری ہوگی۔