لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی

Published On 21 April,2021 09:03 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، سرگودھا میں بھی وقفے وقفے سے بارش برسنے کا سلسلہ جاری ہے۔

گوجرانوالہ، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، سیالکوٹ، سرگودھا، ساہیوال، پندی بھٹیاں میں بادل برس پڑے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوائیں 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

دوسری جانب ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا نیا سپیل جمعرات سے شروع ہو جائے گا۔ اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔