اسلام آباد: (دنیا نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان مذاکرات کے بعد معاملات طے پاگئے، فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے لیے پارلیمنٹ میں قرارداد پیش کی جائے گی۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کالعدم تحریک لبیک ملک بھر سے تمام تر دھرنے ختم کرے گی، مسجد رحمتہ للعالمین سے بھی دھرنے کو ختم کیا جائے گا، بات چیت اور مذاکرات کا سلسلہ آگے بڑھایا جائے گا، جن لوگوں کے خلاف مقدمات درج ہیں ان کا بھی اخراج کیا جائے گا۔
اسلام آباد۔ 20 اپریل
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 20, 2021
حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان مذاکرات کامیاب۔
وزارت داخلہ کی جانب سے اہم ویڈیو پیغام جاری.https://t.co/imkNgbg2d0 pic.twitter.com/pHaxAaztSS
دوسری جانب قومی اسمبلی کا 22 اپریل جمعرات کو ہونے والے اجلاس کا شیڈول تبدیل کر کے آج سہ پہر 3 بجے طلب کر لیا گیا، جس میں فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کیلئے قرارداد ایوان میں پیش کی جائے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کالعدم جماعت سے ہونے والے مذاکرات سے متعلق قومی اسمبلی ایوان کو آگاہ کریں گے۔