ملک کو کمزور کرنا دشمنان پاکستان کا ایجنڈا ہے: فردوس عاشق اعوان

Published On 19 April,2021 10:27 am

لاہور: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کو کمزور کرنا دشمنان پاکستان کا ایجنڈا ہے، انشاءاللہ عوامی تعاون کے ساتھ ہر سازش ناکام بنائینگے۔

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں لاالہ الا اللہ کے نام پر بنا، پاکستان کو کمزور کرنا، انتشار پھیلانا اور ہمیں تقسیم کرنا دشمنان پاکستان کا مخصوص ایجنڈا ہے، کچھ مذہبی رہنماؤں اور شرارتی سیاستدانوں کو اس تشویشناک صورتحال میں پہیہ جام ہڑتال سوجھ رہی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ افسوس کہ ہمارے کچھ نادان دوست ارادی یا غیرارادی طور پر دشمن کا آلہ کار بن رہے ہیں، ملک کورونا کے خلاف حالت جنگ میں ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت عوام کے جان و مال کی حفاظت کیلئے کوشاں ہے۔