لاہور: (دنیا نیوز) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بتایا ہے کہ آج صبح پٹرول بموں اور تیزاب کی بوتلوں سے لیس متشدد جتھے نواں کوٹ پولیس سٹیشن پر حملہ آور ہوئے، جہاں رینجرز اور پولیس اہلکار محبوس اور تقریباً 6 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
فردوس عاشق اعوان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ متشدد جتھے ڈی ایس پی نواں کوٹ سمیت 12 پولیس اہلکاروں کو اسلحے کے زور پر اغوا کرکے اپنے مرکز میں لے گئے، جہاں حملے کے لیے 50 ہزار لیٹر کا آئل ٹینکر بھی رکھا گیا ہے،
آج صبح پٹرول بموں اور تیزاب کی بوتلوں سے لیس متشدد جتھے نواں کوٹ پولیس سٹیشن پر حملہ آور ہوئے۔ جہاں رینجرز اور پولیس اہلکار محبوس ہوگئے اور تقریباً 6پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ متشدد جتھے DSP نواں کوٹ سمیت 12پولیس والوں کو اسلحے کے زور پر اغواء کرکے اپنے مرکز میں لے گئے۔ pic.twitter.com/K8UFq4Xkv2
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) April 18, 2021
معاون خصوصی نے لکھا کہ پولیس کی طرف سے کوئی آپریشن پلان یا شروع نہیں کیا گیا، جوابی کارروائی صرف سیلف ڈیفنس اور مغوی پولیس اہلکاروں کو بچانے کی لیے کی گئی۔ اس سے پہلے ان جتھوں کے ہاتھوں 6 پولیس اہلکار شہید اور 700 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔