ڈسکہ الیکشن جیتنے کے بعد نظریں این اے 249 پر، مریم کراچی جانے کیلئے تیار

Published On 17 April,2021 09:11 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن نے سیالکوٹ میں این اے 75 الیکشن جیتنے کے بعد نظریں کراچی میں ہونے والے حلقہ 249 کے الیکشن پر نظریں جما لی ہیں، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز 3 روزہ دورے پر کراچی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز 3 روزہ دورے پر کراچی جائیں گی۔ مریم ریلی کی صورت میں ائیرپورٹ سے کراچی شہر پہنچیں گی۔ وہ ضمنی الیکشن کے حوالے سے کارنر میٹنگز سے بھی خطاب کریں گی۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی سے علیحدگی کے بعد مریم نواز کا سندھ میں یہ پہلا پاور شو ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے 24 اپریل کو کراچی جانے کا امکان ہے۔ مسلم لیگ ن نے سابق وزیراعظم کی صاحبزادی کے استقبال کے لیے کمیٹیاں تشکیل دینا شروع کر دیں۔ مریم نواز کراچی میں تاجروں اور دیگر اہم افراد سے بھی ملاقات کریں گے۔