پنجاب حکومت کا 19 اپریل سے 13 اضلاع میں چار کلاسز کھولنے کا اعلان

Published On 16 April,2021 06:52 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے 19 اپریل سے 13 اضلاع میں چار کلاسز کھولنے کا اعلان کردیا۔

صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 19اپریل کو نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں کلاسز کے لیے سوموار اور جمعرات کو سکولز کھولے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری و پرائیویٹ سیکٹر 19اپریل سے سکول کھولنے کے مجاز ہوں گے، جن اضلاع میں سوموار و جمعرات کو سکول کھلیں گے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، شیخوپورہ، گوجرانوالا، گجرات، سیالکوٹ، ملتان، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، بہاولپور، رحیم یار خان، ڈی جی خان میں سکولز کھولے جائیں گے۔