'نیب احتساب نہیں، سیاست کا ادارہ، جب انصاف نہیں ملتا تو لوگ مشتعل ہو جاتے ہیں'

Published On 26 March,2021 09:57 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب احتساب نہیں، سیاست کا ادارہ ہے، جب انصاف نہیں ملتا تو لوگ مشتعل ہو جاتے ہیں۔

 سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئسولیشن میں رہنے کے باوجود وزیراعظم نے اجلاس بلایا، عمران خان نے اجلاس میں مریم نواز کی نیب پیشی پر گفتگو کی، نیب مقدمات کی اہمیت کا سب کو علم ہے، نیب فیصلہ کر لے اس نے ملک میں کرنا کیا ہے، عدالتوں کا احترام ہونا چاہیئے، سپریم کورٹ کہہ چکی نیب پولیٹیکل انجینئرنگ کرتا ہے۔

 شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ حکومت کا مقبوضہ کشمیر پر مؤقف کیا ہے ؟ کوئی نہیں جانتا۔