لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ ڈاؤن سینڈروم کے مرض کا شکار بچوں کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کیلئے تسلسل کیساتھ اقدامات کرنا ہونگے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈاؤن سینڈروم کے مرض سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا کہ ڈاؤن سینڈروم کے مرض میں مبتلا بچے معاشرے کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔ ڈاؤن سینڈروم کے مرض سے آگاہی کیلئے موثر انداز میں مہم چلانے کی ضرورت ہے۔ ڈاؤن سینڈروم کاشکار بچے قوم کے بچے ہیں۔
عثمان بزدار نے کہا کہ ڈاؤن سینڈروم خصوصی بچوں کی نگہداشت اورموثر علاج کیلئے مربوط نظام کا ہونا انتہائی ضروری ہے۔ خصوصی بچوں کوتعلیم و تربیت سے آراستہ کرکے انہیں معاشرے کا مفید شہری بنایا جاسکتا ہے۔ یہ دن منانے کا مقصد ڈاؤن سینڈروم کا شکار بچوں کے معاشی و سماجی حقوق سے متعلق لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔ آج ہمیں ڈاؤن سینڈروم میں مبتلا خصوصی بچوں کی نگہداشت اور علاج معالجے کیلئے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔